اوورسیز پاکستانیوں کی وفاقی اداروں سے متعلقہ شکایات کے ازالے کیلئے فوکل پرسن کا تقرر

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:30

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء)وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی)پنجاب شاہین خالد بٹ نے کہا ہے کہ او پی سی کی تجویز پر اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن (اوپی ایف)نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وفاقی حکومت کے اداروں سے متعلقہ شکایات کے ازالے کیلئے فوکل پرسن کاتقررکردیاہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایگز یکیٹو ڈائریکٹر ویلفیئراینڈ سروسزمحمد یاربٹر، او پی ایف جبکہ او پی سی کی طرف سے ڈائریکٹر لیگل راجہ زبیر فوکل پرسنز تعینات کئے گئے ہیں۔

شاہین خالد بٹ نے مزید کہا کہ ان فوکل پرسنز کی تقرری کا مقصد او پی سی اور او پی ایف میں تعاون کا فروغ اور اوورسیز پاکستانیوں کی وفاقی حکومت کے اداروں کے متعلق شکایات کے جلد از الے کو یقینی بنانا ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جہاں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ادارہ قائم کیاگیا ہے جس کے تحت ابتک سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی ہزاروںشکایات حل کی جا چکی ہیںاور اوورسیز پاکستانی اپنے کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے او پی سی پنجاب سے رابطہ کرسکتے ہیں۔