سابق چیئر مین بہاولپورسول سوسائٹی نیٹ ورک شیخ عباس رضا کا PIA طیارہ کے حادثے میں جنید جمشید سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پرانتہائی افسوس اوردکھ کااظہار

جاں بحق افراد کی مغفرت، بلندی درجات اوراہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:33

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) سابق چیئر مین بہاولپورسول سوسائٹی نیٹ ورک بہاولپور شیخ عباس رضا نے PIA طیارہ کے حادثے میں جنید جمشید سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پرانتہائی افسوس اوردکھ کااظہارکیاہے اورجاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت، بلندی درجات اوراہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ حادثہ ایک قومی المیہ وسانحہ ہے جبکہ جنید جمشید کی وفات پر دلی دکھ ہواہے ۔

جنید جمشید ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے اورمختلف طبقات میں یکساں ہردلعزیز تھے ۔ جنید جمشید کی ہلاکت سے امت مسلمہ عظیم فکروعمل کے پیکر سے محروم ہوگئی ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ جنید جمشید کی ہلاکت سے پوری امت مسلمہ شدید غمزدہ ہے۔ پی آئی کی خستہ حالی اور طیاروں کی غیرمحفوظ لینڈنگ انتہائی افسوسناک ہے جبکہ ماضی میں بھی اس قسم کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیںجبکہ حکومت کی طرف سے اس حوالے سے کوئی اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے۔

(جاری ہے)

سری لنکاسے 3جہاز لیز پرلیکر حکومت نازاں ہے اور اس کوکارنامہ کہتی ہے جبکہ بھارت دنیاکا 9واں سول ایوی ایشن مارکیٹ بن چکاہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک منافع بخش پی آئی اے زبوں حالی کاشکارہے ،اپنوں کونوازنے کی پالیسی پر عمل کیاجارہاہے جبکہ حکومت نے تمام اداروں کواپناغلام بنارکھاہے۔ شیخ عباس رضا نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پرانے جہازوں کونکال کر نئے جہاز خرید کرئے جبکہ اس واقع کی شفاف تحقیقات سمیت ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کرئے

متعلقہ عنوان :