طیارہ حادثہ، تمام 47 میتیں اسلام آباد پمز ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں،این ڈی ایم اے

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:17

طیارہ حادثہ، تمام 47 میتیں اسلام آباد پمز ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں،این ..
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) حویلیا ں میں حادثہ کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے جہاز کے تمام مسافروں کی میتیںاسلام آباد کے پمز ہسپتال میں پہنچا دی گئی ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق این ڈی ایم اے نے امداد ، میتیوں کی تلاش کے بعد ایبٹ ٓآباد کے ایوب میڈیکل کمپلکس اور وہاں سے اسلام آباد تک منتقلی کی تما م مراحل کی نہ صرف نگرانی کی بلکہ اس تمام عمل میں مکمل رہنمائی اور معاونت فراہم کی۔

ایبٹ آباد سے دو مراحل میں میتیوں کو اسلام آباد لایا گیا جن کو اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں گنجائش کے مطابق رکھا گیا ہے۔ مییتوں کی منتقلی کے لیے آرمی ایوایشن کی تین ہیلی کاپٹرز کو استعمال میں لایا گیا ہے۔ پمز ہسپتال میںمیتیوں اور لواحقین کے ڈی این اے سمپل حاصل کر لیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میتیوں کی شناخت کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔

این ڈی ایم اے کے ممبر آپریشن برگیڈیئر مختیار احمد مسلسل تما م عمل کی نگرانی کرتے رہے اور تمام ادارں کے درمیان بہترین رابطہ کار کو یقینی بنایا۔ اس سلسلہ میں این ڈی ایم اے کا ایمرجنسی رسپانس سنٹر چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ، پی ڈی ایم اے کو بھی ہدایات جاری کی گئی کہ سول ایوی ایشن کے ساتھ مربوط رابطہ کے ذریعے میتیوں اور اُن کے سامان کو حفاظت سے رکھا اور اُن کو لواحقین تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :