پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 30 دسمبر کو ہو گا

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:15

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 30 دسمبر کو ہو گا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس 30 دسمبر کو کراچی میں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل ، ٹیم سلیکشن کے معاملات، ویمن کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس ، ڈومیسٹک کرکٹ اور اکیڈمیز پر بات ہو گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بورڈ میں دہری ذمے داریاں نبھانے والوں اور کپتانوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔چیئرمین پی سی بی اجلاس میں قائمہ کمیٹی میں ہونے والی میٹنگ اور ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس سے متعلق ہائوس کو بریف کریں گے۔