انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں امپائر زخمی

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:15

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں امپائر زخمی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) انڈیا اور انگلینڈ کے درمیا ن چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھو نیشور کما ر کی تھرو پر آسٹریلوی امپا ئر پا ل را ئفل سر پر گیند لگنے سے ز خمی ہو کر ہسپتا ل پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے چوتھے ٹیسٹ میں پہلے روز پال رائفل لیگ پر امپائرنگ کر رہے تھے جب بھونیشور کمار کی تھرو ان کے سر کو جا لگی جبکہ پال رائفل تکلیف سے نیچے بیٹھے گئے، میڈیکل اسٹاف انہیں گراؤنڈ سے باہر لے گیا جہاں اسپتال میں ان کیسر کا سی ٹی اسکین ہوا۔ڈاکٹروں نے حالت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے پا ل را ئفل کو ایک دن کے آرا م کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :