بھارتی حکومت نے پاکستانی کھلاڑیوں کے پاسپورٹ روک لیئے

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:15

بھارتی حکومت نے پاکستانی کھلاڑیوں کے پاسپورٹ روک لیئے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) بھارتی حکومت نے پاکستانی کھلاڑیوں کے پاسپورٹ روک لیئے بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے جونیئرہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاسپورٹ بھارتی ہائی کمیشن میں پھنس گئے۔ جس کے باعث کھلاڑیوں کی لیگ میچ میں شرکت خطرے میں پڑگئی۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے ویزے بروقت جاری نہ ہونے پر گرین شرٹس کو بھارت میں شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے نکال دیا گیا تھا اور اب جونیئرہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاسپورٹ بھی بھارتی ہائی کمیشن میں پھنس گئے۔

سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینیئر کا کہنا ہے کہ جونیئر کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے عمان جانا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کو پاسپورٹ واپس کرنے کی دوباردرخواست کر چکے ہیں اور بھارتی ہائی کمیشن نیکسی ای میل کا جواب نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :