ایبٹ آباد طیارہ حادثے پر پاکستانی اور آسٹریلوی کھلاڑیوں نے وارم اپ میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:09

ایبٹ آباد طیارہ حادثے پر پاکستانی اور آسٹریلوی کھلاڑیوں نے وارم اپ ..
کینزا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا میں وارم اپ میچ سے قبل چترال میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔گزشتہ روز پی آئی اے کا چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ گذشتہ روز حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 48 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

کینز کے کازالی اسٹیڈیم میں پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان وارم اپ میچ سے قبل ہلاک ہونے والوں کی یاد میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔اس سے قبل آرمی پبلک اسکول پر حملے میں جاں بحق بچوں اور عبدالستار ایدھی کی یاد میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے میچ سے قبل خاموشی اختیار کی تھی۔حال ہی میں برازیل کے کلب شپے کوئنزے کے کھلاڑیوں سمیت 75 افراد طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے جس پر فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے گزشتہ ہفتے ہونے والے تمام میچوں سے قبل ٹیموں کو خراج عقیدت کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔