چیئرمین پی سی بی نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہائی پرفارمنس کرکٹ سینٹر کا افتتاح کردیا

کرکٹ اکیڈمی کا نام انظام الحق سے منسوب یہ پہلا ریجنل سینٹر ہے جس میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سی سہولتیں ہوں گی‘چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:09

چیئرمین پی سی بی نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہائی پرفارمنس کرکٹ سینٹر ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہائی پرفارمنس کرکٹ سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے اکیڈمی کو انضمام الحق کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔ شہریار خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے فروغ کے لئے ملک بھر میں نئی کرکٹ اکیڈمیز بنائی جائیں گی۔ملتان اکیڈمی نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے کم نہیںہوگی،اس میں تمام سہولیات ہوں گی۔

یہ پہلا ریجنل سینٹر ہے،اس علاقے کے کھلاڑی مستفید ہوں گے۔اس علاقے سے انضمام الحق ،مشتاق احمد جیسے کھلاڑیوں نے نمائندگی کی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق، ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر اور مشتاق احمد شریک تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ اکیڈمی کے قیام پر 8 کروڑ روپے لاگت آئی ہے جس میں 24 کمروں پر مشتمل ہاسٹل، جم شوٹنگ پول، باؤلنگ مشین اور فٹنس سنٹر شامل ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ جب بھی غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے کا ارادہ کرتے ہیں کوئی نہ کوئی حادثہ ہوجاتا ہے تاہم پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی نیوزی لینڈ میں موسم اور وکٹ مختلف ہونے کی وجہ سے ایڈجسٹ نہ کرسکے، جبکہ محمد اصغر کو یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے پر بطور کورپلئیر آسٹریلیا بھیج رہے ہیں۔