خورشید شاہ کا طیارہ حادثے میں جاں بحق معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:08

خورشید شاہ کا طیارہ حادثے میں جاں بحق معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کراچی میں جنید جمشید مرحوم کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔انہوں نے کہا کہ جنید جمشید انتہائی نیک اور اللہ اللہ کرنے والے شخص تھے ، اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔