قومی ترقی کیلئے اداروں کو مضبو ط کرنے کی ضرورت ہے، 2013 کے بعد سے حکومتی اقدامات کے باعث دہشتگردی پر قابو پا لیا گیا ہے، آ ج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، تاریخ میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری توانائی کے شعبے میں ہو ئی ہے، 11000 میگاواٹ کے سسٹم میں آ جانے سے توانائی میں خود کفیل ہو جائیں گے،سرمایہ کار پاکستان کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں، سی پیک نے پاکستان کو مرکز بنا دیا ہے،چین پاکستان کی دوستی کا یہ منصوبہ ہمارے لئے بہت سے مواقع لے کر آ یا ہے

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا ایلمنٹس آف نیشنل پاور کانفرنس کے مو قع پرپیغام

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ قومی ترقی کے لئے اداروں کو مضبو ط کرنے کی ضرورت ہے، لیکن 2013 کے بعد سے وزیر اعظم نواز شریف کے اقدامات سے دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے، آ ج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،پاکستان نے تین سالوں میں سب سے زیادہ گروتھ ریٹ حاصل کیا ہے ،زرمبادلہ میں اضافہ ہوا ہے، مالیاتی خسارے پر قابو پایا ہے،۔

لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مسلسل کم ہو رہا ہے ، تاریخ میں سب سے زہادہ سرمایہ کاری توانائی کے شعبے میں کی ئی ہے، 11000 میگاواٹ کے سسٹم میں آ جانے سے توانائی میں خود کفیل ہو جائیں گے،سرمایہ کار پاکستان کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں، سی پیک نے پاکستان کو مرکز بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اور دوسرے ممالک اس میں شامل ہونے کے لئے رابطے کر رہے ہیں،چین پاکستان کی دوستی کا یہ منصوبہ ہمارے لئے بہت سے مواقع لے کر آ یا ہے اور اس پر ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا۔

جمعرات کو ایلمنٹس آف نیشنل پاور کانفرنس کے مو قع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا وڈیو پیغام میں کہااس کانفرنس کا مقصد ملک کو آ گے لے کر جانے کے لئے جو ترقی کے خواب سجائے ہیں ان کو سچ کرنے کے لئے ان حقیقتوں کو ادارک کرنا ہے جس سے قومیں ترقی کرتی ہیں اور اپنے نفع کے لئے آگے بڑھتی ہیں۔اس کانفرنس میں اکیڈمیاں، طلباء طالبات اور پالسی ساز بھی ہیں جس سے امید ہے کہ ایسی سفارشات ملیں گے جس سے قومی منصوبوں کو آگے لے کر جانے میں مدد ملے گی۔

قومی ترقی کے لئے صرف وسائل کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اداروں کو مظبوط کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ مضبوط اداروں کے ساتھ بہتر انتظامی صلاحیت ، مضبوط داخلی استحکام اور قانون کی حکمرانی پر مبنی پلیٹ فارم کی بھی ضرورت ہے۔ ملک کے مضبوط استحکام کے لئے مضبوط دفاع کی بھی ضرورت ہے ، ہمارے لئے ضروری ہے اپنی قومی طاقت کا اندازہ لگاتے ہوئے ملک کے تعلیمی اداروں کو مضبوط کریں۔

جد ت اور انوویشن کی فیکٹریاں یو نیورسٹیاں ہیں۔ اور ان کو قومی ترقی کے ساتھ جوڑنے کی ضرورت ہے۔آ ج اقوام عالم ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے کوشاں ہیں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ہر ملک اپنی قومی طاقت کا جائزہ لے اور اسے مربوط انداز میں آگے لے کر جانے کے لئے حکمت عملی اختیار کرے۔آج کے دور میں ترقی کے طریقے تبدیل ہو رہے ہیں۔ہمارے معاشرت اور معشیت نئے پیمانے پر استوار ہو رہے ہیں۔ملک کے اندر ترقی کا عمل جزیروں سے نہیں ہوتا بلکہ ایک دوسرے کے تعلق پر مبنی ہوتا ہے۔ اگر ہم اپنی حکمت عملی کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا کر یکسوں کر لیں تو پاکستان اپنی ترقی کے عمل کو تیز کر سکتا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی نے ہمیں کمزور کیا تھا۔( و خ )