وزیراعظم کا طیارے حادثے میں جاں بحق معروف نعت خواں جنید جمشید کے صاحبزادے تیموراور ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ کے والد کو فون ، اموات پر افسوس کا اظہار،مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعا

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے حویلیاں طیارے حادثے میں جاں بحق معروف نعت خواں جنید جمشید کے صاحبزادے تیمورجمشید اور ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ کے والد کو فون کر کے بیٹے اور پوتی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم نوازشریف نے حویلیاں طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کے صاحبزادے تیمور جمشید کو ٹیلی فون کیا اور والد کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

انہوں نے جنید جمشید اور ان کی اہلیہ کے درجات کی بلندی کے لئے بھی دعا کی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے طیارے حادثے میں جاں بحق ڈپٹی کمشنر اسامہ وڑائچ کے والد کو کیا اور ان سے بیٹ اور پوتی کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسامہ ایک دیانتدار اور قابل افسر تھے اور انکی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے ۔