ترک صدر کی لاہور آمد پر ڈی جی پی آر کے بہترین خدمات سرانجام دینے والے افسران و اہلکاران کے اعزاز میں تقریب

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:02

ترک صدر کی لاہور آمد پر ڈی جی پی آر کے بہترین خدمات سرانجام دینے والے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) لاہور میں ترک صدر رجب طیب اردگان کے مختصر دورے کے موقع پر ڈائریکٹوریٹ جنرل تعلقات عامہ پنجاب کی طرف سے بہترین خدمات سرانجام دینے پر افسران اور عملہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔آغا اسلم ہال میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ڈائریکٹر نیوز محمد عارف چوہدری نے افسران و اہلکاران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری محمد عارف نے کہا کہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد اور پریس سے تعلقات کے حوالہ سے اپنے فرائض منصبی شاندار طریقے سے ادا کرنے والے افسران و اہلکاران لائق تحسین ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے۔تقریب میں ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا ضمیر اطہر ، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر اورنگ زیب حسن ، ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ذوالفقار علی اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ تقریب کے شرکاء کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا

متعلقہ عنوان :