آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ہینڈ بال چیمپئن شپ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے جیت لی

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:12

آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ہینڈ بال چیمپئن شپ یونیورسٹی آف سنٹرل ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ہینڈ بال چیمپئن شپ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے جیت لی فائنل میں سنٹرل پنجاب نے دلچسپ مقابلے کے بعد سپیئریل یونیورسٹی لاہورکو 18-15 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ جبکہ پنجاب یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورجہان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ، ڈائریکٹر سپورٹس الطاف حسین ارشد ستار ریسلنگ فیڈریشن جنرل سیکرٹری، چیئر مین عبدالولی خان یونیورسٹی محمد فاروق ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس سلیم خان انٹر نیشنل ایمپائرز ، محمد آصف ،سلطان مرزاسمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون اور صوابی یونیورسٹی کے تعاون سے منعقدہ آل پاکستان چالیسویں انٹر یونیورسٹی ہینڈ بال کافائنل گزشتہ روز یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور سپیئریل یونیورسٹی لاہور کے مابین کھیلاگیا جس میں سنٹرل پنجاب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور یونیورسٹی کو 18-15 سے شکست دی،اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں یونیورسٹی سنٹرل پنجاب نے ایمپئریل یونیورسٹی آف بزنس سٹڈیزکو 13-11 جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سپیئریل یونیورسٹی لاہور اور پنجاب یونیورسٹی کے مابین کھیلاگیا جس میں سپیئریل یونیورسٹی کو پندرہ چودہ سے شکست دی جبکہ، تھرڈ پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں پنجاب یونیورسٹی نے ایمپئریل یونیورسٹی کو گیارہ نو سے شکست دی ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 19 یونیورسٹیز کی ٹیموں نے حصہ لیا جن میں بہائوالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان ، یونیورسٹی آف لاہور ، یونیورسٹی آف سنٹر ل پنجاب، ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف انجینئر اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا ، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ، یونیورسٹی آف سرگودھا، یونیورسٹی آف ویٹنرٹی اینڈ انیمل سائیسنس لاہور، مہران یونیورسٹی سندھ ، ایمپئریل یونیورسٹی لاہور، اسلامیہ یونیورسٹی بہائولپور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، سپیئر یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف پشاور، یونیورسٹی آف عبدالولی خان اور یونیورسٹی صوابی شامل ہیں ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورجہان نے کہا کہ ہم ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے صوابی یونیورسٹی کو ہینڈ بال چیمپئن شپ کی میزبانی دی آئندہ ہماری کوشش ہوگی ہم زیادہ سے زیادہ گیمز کی میزبانی حاصل کریں ، انہوں نے کہا کہ صوابی یونیورسٹی سپورٹس گرانٹ دس لاکھ سے بڑھ کر تیس لاکھ کردیا ۔

آئندہ سال یہ اس سے بڑھ کر چھ ملین ہوجائے گا۔ اس سال ہم نے انٹر ڈیپارٹمنٹ گیمز کے علاوہ صوابی یونیورسٹی کے ساتھ رجسٹرڈ تمام کالجز کے مابین انٹر کالجز مقابلے منعقد کرائے ، انہوں نے کہا کہ نئے کیمپس میں سپورٹس انفراسٹکچر کیلئے وسیع گرائونڈز اور انڈور گرائونڈسہولیات بھی ہیں جس پر بہت تیزی کے ساتھ کام جاری ہے ۔ ۔ انہوں نے ڈائریکٹر سپورٹس الطاف حسین جو کہ انٹر نیشنل اتھیلٹ بھی ہیں ان کے کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اتنی تعداد میں صوابی یونیورسٹی آنا یقیناً صوابی یونیورسٹی کیلئے اعزاز کی بات ہے ۔

متعلقہ عنوان :