واسا نے سال2017 کیلئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب اور تعمیر و بحالی کیلئے پری کو الیفکیشن درخواستیں طلب کرلی

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) واسا نے سال 2017کے لئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب اور تعمیر و بحالی کے لئے ٹھیکیداروں سے پری کو الیفکیشن کیلئے درخواستیں اکتیس دستمبر تک طلب کرلیں ، ٹھیکیدار کا سی فور کیٹگری پنجاب ریونیو اتھارٹی میں رجسٹرڈ اور تجدید شدہ پی ای سی کا لائسنس ہولڈر ہونا لازمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واسا نے آئندہ سال2017 کیلئے کنٹریکٹرز کی پری کو الیفکیشن کیلئے درخواستیں طلب کرلیں ٹیوب ویلزکی تنصیب ، تعمیروبحالی کا وسیع تجربہ رکھنے والی فرمز درخواست دے سکتی ہیں سی فوراوراس سے اوپر کی کیٹگری پی آراے میں رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے ، درخواست دینیوالی فرمز تجدید شدہ پی ای سی کا لائسنس رکھتی ہوں شرائط پر پورا اترنے والی فرمز یا کنٹریکٹر 31دسمبر تک درخواستیں دے سکتی ہیں۔