طیارہ حادثہ میں ملوث ذمہ دارافراد کو کڑی سزادی جائے،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر خاموش رہنا بھی جرم ہے،شفاف تحقیقات کی جائیں

پاکستان عوامی تحریک ضلع ملتان کے صدر میجر محمد اقبال چغتائی کا تعزیتی بیان

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:05

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک ضلع ملتان کے صدر میجر محمد اقبال چغتائی نے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ انتہائی افسوسناک سانحہ ہے جس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی اموات پر پوری قوم سوگوار ہے۔

(جاری ہے)

مگر اس حادثے پر محض افسوس کا اظہار کافی نہیں ہے بلکہ قومی ایئرلائن کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے جن کی غفلت کی وجہ سے اتنی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور غفلت کے مرتکب افراد کو کڑی سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر خاموش رہنا بھی جرم ہے۔ہم مصیبت کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :