خطبہ حجتہ الوادع انسانی حقوق کا بے مثال چارٹر ہے، قیامت تک انسانوں کو معاشرتی امن وسکون اور بھائی چارے کے حوالہ سے رہنمائی فراہم کرتا رہے گا

ڈسٹر کٹ آفیسرکو آرڈنیشن حافظ آباد میڈم مرضیہ حسنین چنگیزی کا تقریب سے خطاب

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:05

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء)ڈسٹر کٹ آفیسرکو آرڈنیشن حافظ آباد میڈم مرضیہ حسنین چنگیزی نے کہا ہے کہ خطبہ حجتہ الوادع انسانی حقوق کا وہ بے مثال چارٹر ہے جو قیامت تک انسانوں کو حقوق العباد کا خیال رکھتے ہوئے معاشرتی امن وسکون ،بقائے باہمی اور بھائی چارے کے حوالہ سے رہنمائی فراہم کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر انسانی حقوق کے دن کو منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ تما م انسان ایک دوسرے کے مذہبی عقائید ،کلچر ،جذبات واحساسات اور معاشرتی ضروریات کا خیال رکھیں اور بروز قوت اپنے نظریات دوسروں پر مسلط کرنے سے اجتناب بر تیں ۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پاسداری اسی صورت ممکن ہو گی جب ہم سب اپنے حقوق کا مطالبہ منوانے کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی کا بھی خیال رکھیں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ پوسٹ گرایجوئیٹ کالج فار بوائز حافظ آباد میں 10دسمبر کو منائے جانے والے عالمی یوم انسانی حقوق کی مناسبت سے پیشگی منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدر ڈسٹرکٹ بارفاروق احمد کھوکھر ،اے سی انکم ٹیکس میڈم فا ئزہ بشیر ، ڈی او سوشل ویلیفر نواز گوہر اے ڈی کالجز عاطف امداد تارڑ اور دیگر افسران ،اساتذہ اور طلبااور طالبات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار، ڈی او سوشل ویلیفر نواز گوہر اور دیگر مقررین نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کومنانے کا مقصد بھائی چارے ،رواداری اور صبروبرداشت کا فروغ ہے انہوں نے کہا کہ معاشرتی امن وسکون اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی اور دوسروں کے حقوق کے تحفظ میں پوشیدہ ہے اور ھمارا مذہبی اور اخلاقی فرض ہے کہ ہم دوسروں کے جذبات واحساسات اور نظریات کا بھی ویسے ہی احترام کریں جیسا ہم اپنے عقائید کا کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ دین اسلام سے بڑھکر کوئی بھی انسانی حقوق کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتا ہے اور ہماری مذہبی تعلیمات کا ایک روشن باب انسانی حقوق کی پاسداری ہے ۔