Live Updates

تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی عمران خان کے پا نا مہ کیس پر کمیشن نہ بنائے جانے کے فیصلے کی حمایت

’’ پا نا مہ کے ہیرو ‘‘ فلم میں قطر ی شہزادہ عملی طور پر ولن ثابت ہو رہا ہے، اب فلم کرپٹ حکمرانوں کے احتساب پر اختتام پذیر ہونے کو ہے، پا نا مہ ہیرو ز اور ہیروئن کے علاوہ پوری قوم پریشان ہے،قوم اور پارلیمنٹ میں خطاب کو سیاسی قرار دیکر معزز ایوان اور عوام کی تضحیک کی گئی پیپلز پارٹی سے کوئی موازنہ نہیں، آئندہ انتخابات میں پنجاب سمیت ملک بھر میں اکثریت حاصل کریں گے ، میاں محمود الر شید

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے پا نا مہ کیس پر کمیشن نہ بنائے جانے کے فیصلے کی حمایت کردی، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ ’’ پا نا مہ کے ہیرو ‘‘ فلم میں قطر ی شہزادہ عملی طور پر ولن ثابت ہو رہا ہے، اب فلم کرپٹ حکمرانوں کے احتساب پر اختتام پذیر ہونے کو ہے۔

انہوں نے کہا کہ پا نا مہ ہیرو ز اور ہیروئن کے علاوہ پوری قوم پریشان ہے، شریف برادران قوم کے سامنے پوری طرح بے نقاب ہو گئے ہیں، قوم اور پارلیمنٹ میں خطاب کو سیاسی قرار دیکر معزز ایوان اور عوام کی تضحیک کی گئی، میاں محمود الر شید نے کہا کہ وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل62-63پر پورا نہیں اترتے انکا عہدے پر رہنے کا قانونی و اخلاقی جواز بہت پہلے سے ختم ہو گیا ہے لیکن صرف احتساب کے خوف کے باعث عہدہ نہیں چھوڑ رہے تا کہ اداروں پر اپنا کنٹرول قائم کر سکیں۔

(جاری ہے)

پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط فہمیاں چند روز میں دور ہو جائیں گی، تحریک انصاف نے عدالت عظمیٰ کو ٹھوس ثبوت فراہم اور وکلا ء نے مدلل دلائل دے دیئے اب فیصلہ معزز عدالت نے کرنا ہے اور تحریک انصاف کو امید ہے فیصلہ20 کروڑ عوام کے حق میں آئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی سے کوئی موازنہ نہیں، آئندہ انتخابات میں پنجاب سمیت ملک بھر میں اکثریت حاصل کریں گے کیونکہ قوم کرپٹ حکمرانوں کی حقیقت جان کے بعد اب عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات