کامران اکمل نے وزیر اعظم نواز شریف سے ”مدد “ کی اپیل کردی

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 دسمبر 2016 19:06

کامران اکمل نے وزیر اعظم نواز شریف سے ”مدد “ کی اپیل کردی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8دسمبر۔2016ء) قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے وزیر اعظم نواز شریف سے ”مدد “ کی اپیل کردی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ انہوں نے قائد اعظم ٹرافی میں رواں سال سب سے زیادہ رنز اور سنچریاں سکور کی ہیں جس کے بعد انہیں قوی امید تھی کہ وہ کم سے کم بطور بلے باز دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہوجائیں گے تاہم سلیکٹرز نے ان کی اس پرفارمنس کو نظر انداز کردیا۔سابق وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ وہ پی سی بی کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم نواز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان کے کیس پر غور کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کو انہیں دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کا کہیں۔

متعلقہ عنوان :