Live Updates

”یہ رادھا ناچتی نظر نہیں آتی “

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 8 دسمبر 2016 18:41

سیالکوٹ (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔08 دسمبر ۔2016ء) کشمیر روڈ پر پکاگڑھا کے علاقہ میں ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے اوور ہیڈبرج کی تعمیر کا منصوبہ دس سال گزر جانے پر بھی شروع نہ ہوسکا ہے ۔

(جاری ہے)

پکاگڑھا کے قریب مسلم لیگ (ق)کے دور اقتدار میں چوہدری پرویز الٰہی نے اس وقت کے رکن صوبائی اسمبلی انجینئر عمران اشرف کی درخواست پر پکاگڑھا کے قریب کشمیر روڈپر ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے اوورہیڈبرج کی تعمیر کے منصوبہ کی منظوری دی تھی لیکن اس اہم منصوبہ پر دس سال گزر جانے کے باوجود بھی عمل درآمد نہ ہوسکا ہے بلکہ یہ منصوبہ تاخیر کاشکار ہے جس سے ہزاروں شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ اوور ہیڈبرج سٹیل سے تعمیر کیا جانا تھا اوراس کی تعمیر سے قبل بجلی کے کھمبے بھی ہٹائے جانے تھے اور اوور ہیڈبرج تعمیر ہونے سے علاقہ مکینوں اور شہریوں کے مین کشمیر روڈ کو کراس کرنے میں آسان ہونا تھی ۔شہریوں نے منصوبہ پر فوری کام شروع کرکے اسے مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات