گھرمیں سویا ہوا سنار آگ لگنے سے مرگیا

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 8 دسمبر 2016 18:39

سمبڑیال ( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔08 دسمبر ۔2016ء)گھر میں سویا ہوا 48 سالہ شخص اچانک آگ لگنے کے باعث جھلس کر مرگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے محلہ زرگراں کا 48سالہ شخص محمد ریاض سنیارا جو کہ اپنے گھر میں سویا ہوا تھاکہ اچانک گھر میں آگ لگنے کے باعث شدید جھلس گیا جسے طبی امداد کے لیے سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا جو راستہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔