دوسرا سرحدیونیورسٹی پیرا ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر

چیف کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن عظمت حنیف اورکزئی نے انعامات تقسیم کئے عبدالله خان ، آصف اکبر ، الطاف الرحمان اور زینب برکت نے مختلف کیٹگریز میں ٹائٹلز اپنے نام کئے

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:45

دوسرا سرحدیونیورسٹی پیرا ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) دوسراسرحد یونیورسٹی پیرا ٹیبل ٹینس مقابلے پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگئے ، عبدالله خان ، آصف اکبر ، الطاف الرحمان اور زینب برکت نے مختلف کیٹگریز میں ٹائٹلز اپنے نام کئے اس موقع پر چیف کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن وصدر خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن عظمت حنیف اورکزئی نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ صدر آر پی ڈی مس انجم انور ، وائس چانسلر سرحد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلیم ارحمان، انوارالحق، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال احمد خان ، احسان دانش، نسیم گل ، خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت الله اورکزئی سمیت دیگراہم شخصیات ، کھلاڑی اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

سرحد یونیورسٹی پشاور کے تعاون اور صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ورلڈ ڈس ایبل ڈے کے سلسلے میں منعقدہ دوسرا سرحد یونیورسٹی پیرا ٹیبل ٹینس مقابلے گزشتہ وز سرحد یونیورسٹی پشاورمیں پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوئے چیمپئن شپ کے سٹینڈنگ کیٹگری مقابلوں میں عبدالله خان نے ابراہیم خان کو گیارہ چھ ، گیارہ نو اور گیارہ سات سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کی ۔

وہیل چیئر کیٹگری میں الطاف الرحمان نے سجاد علی کو دلچسپ مقابلے کے بعد گیارہ سات، نو گیارہ ، گیارہ چھ اور بارہ دس سے شکست دی ، جونیئر کیٹگری کے فائنل میں آصف اکبر نے ناصر خان کو گیارہ تین ، گیارہ سات اور گیارہ نو سے ہراکر ٹرافی حاصل کی جبکہ خواتین وہیل چیئر کیٹگری میں زینب برکت نے شہناز کو گیارہ سات، گیارہ چھ اور گیارہ نو سے شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

چیمپئن شپ میں پچاس سے زائد مرد وخواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر سرحد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحد یونیورسٹی نے ہمیشہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دی ۔ہمارا عزم ہے کہ ان خصوصی افراد کا سات دینگے ۔ کوشش ہے کہ آئندہ سال سارک ٹورنامنٹ میں سرحد یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد ہو۔

اس موقع پر چیف کمنشر آر ٹی آئی عظمت حنیف اورکزئی نے کہا کہ خصوصی افراد نے دنیا کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ، انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے معذوری کو شکست دیکر معاشرے میں اپنا مقام بنایا،اور اپنی صلاحیتوں سے یہ ثابت کر دیا اگران کے ساتھ ان کے ساتھ تعاون کیا جائے تو یہ عام لوگوں کی طرح اپنی زندگی گزار سکتے ہیں۔اس موقع پر صدر Rehabilationrehabilitation of physically disabled مس انجم انور نے کہا کہ اسلام نے معذور افراد کی عزت و تکریم اور ان کا خیال رکھنے کا خصوصی طور پر حکم دیا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے ذریعے امت کو یہ تعلیم دی کہ معذور افراد دیگر معاشرے کی نسبت زیادہ توجہ کے مستحق ہیں۔ دوسرے افراد کو ان پر ترجیح دیتے ہوئے انہیں نظر انداز نہ کیا جائے۔ بلکہ دوسرے افراد پر انہیں ترجیح دی جائے۔ اسلام جہاں معذوروں کو عزت احترام دینے اورخیال رکھنے کا حکم دیتا ہے وہاں پر وہ یہ بھی کہتا ہے کہ ان پر کوئی ایسی ذمہ داری نہ ڈالی جائے جو ان کے لئے ناقابل برداشت ہو۔ آج کا دن منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم رنگ، نسل اور ذات سے بالاتر ہو کر یہ عہد کریں کہ خصوصی افراد کی بحالی میں، ان کو معاشرے کا حصہ بنانے میں ، ان کو روزگار کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :