معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، ایک ہلاک دو زخمی

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 8 دسمبر 2016 18:27

پاکپتن (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔08 دسمبر ۔2016ء ) معمولی تلخ کلامی پر گولی مار کر ایک شخص کو ہلاک دو کو زخمی کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کلیانہ کے نواحی گاؤں14کے بی میں سابقہ تلخ کلامی کی رنجش پر محمد عمیر وغیرہ سات افراد نے غلام قادر، عالم شیر اور مختیار احمد کو رکشہ پر واپس گھر جاتے ہوئے اتار کر عالم شیر اور غلام قادر کو سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا نے کے بعد فائرنگ کر کے مختیار کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ عام شیر اور غلام قادر شدید زخمی ہو گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔

متعلقہ عنوان :