پھر مقابلہ کیسا ۔۔۔

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 8 دسمبر 2016 18:27

پیرمحل (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔08 دسمبر ۔2016ء) میونسپل کمیٹی پیرمحل کی چیئرمین شپ کے لیے چوہدری خالد سردارمسلم لیگ ن کے امید وار نامزد ہو گئے ہیں جنہیں 26 میں سے 24کونسلرز کی حمایت حاصل ہے جبکہ خالد جاوید وڑائچ ایم این اے کی جانب سے آزاد حیثیت سے فوزیہ وڑایچ الیکشن میں حصہ لیں گی ۔

(جاری ہے)

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چیئرمین ضلع کونسل کی نشست کے لئے مسلم لیگ ن دو گروپوں میں تقسیم ہونے سے دونوں گروپوں کی جانب سے امیدوار میدان میں آگئے تفصیل کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سیٹ کے لیے مسلم لیگ ن دھڑ ے بندی کا شکار ہونے کے باعث ایم این اے خالد وڑائچ ۔

چوہدری اسد الرحمن ایم این اے اور پیر قطب علی شاہ ایم پی اے گروپ کی طرف سے۔ آزاد امیدوار فوزیہ وڑائچ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ ایم این اے جنید انوار اور ایم پی اے امجد جاوید، ایم پی اے کرنل ایوب خاں گادھی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے مسلم لیگ ن کی طرف سے کرنل ایوب خان گادھی کے بھائی مسعود خان گادھی کو مسلم لیگ ن کی جانب سے چیئرمین کا ٹکٹ جاری کردیا گیا مسلم لیگ ن کی جانب سے چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل کے لئے چوہدری خالد سردار کا نام فائنل کیا گیا جنہیں26ممبران میں سے 24کونسلرز کی بھرپور حمایت حاصل ہے