تعلیم کے شعبے میں حکومت نے انقابی اقدامات اٹھائے ِ آزاد علی تبسم

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 8 دسمبر 2016 18:26

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔08 دسمبر ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیمی شعبے کی بہتری اور معیاری تعلیم کے فروغ کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے اور اس ضمن میں ایسے انقلابی اقدامات کئے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ دانش سکولز کا قیام ان انقلابی اقدامات کی ایک مثال ہے۔

علم و دانش کے یہ گہوارے محروم معیشت طبقات کے ہونہاروں کو جدید اور معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں کے قیام نے نہ صرف امیر اور غریب کے درمیان خلیج کم کی ہے بلکہ پسماندہ علاقوں کی خاک آلود گلیوں کے نگینوں کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے اور انہیں جدید زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان دانش کدوں میں غریب ترین گھرانوں کے ہونہار بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں اور دانش سکولوں میں طلباء و طالبات کو قیام و طعام کی بھی سہولتیں مفت حاصل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دانش سکولز کے طلبا و طالبات نے مختلف امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرکے یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ وہ ذہانت کے اعتبار سے ترقی یافتہ علاقوں کے طلبا و طالبات سے ہرگز کم نہیں اور دانش سکولوں نے ہی ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ دانش سکولوں کے قیام سے پسماندہ علاقوں میں ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں اور ان سکولوں سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات قومی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے

متعلقہ عنوان :