یوتھ سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام میں داخلے کی تاریخ میں توسیع

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 8 دسمبر 2016 18:24

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔08 دسمبر ۔2016ء) وزیر اعظم یوتھ سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام فیز III میں طلباء و طالبات کیلئے داخلہ دینے کی تاریخ میں 13 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع 12 دسمبر کو عید میلاد النبی کی چھٹی کے باعث کی گئی ہے۔ سول کوانٹیٹی سروئیر میسن‘ آٹو کیڈ کمپیوٹر‘ الیکٹریشن‘ ریفریجریشن‘ ایئر کنڈیشن‘ بیوٹیشن‘ کوکنگ اور اسی طرح دیگر پروگراموں کی تعلیم مفت دی جارہی ہے اور ماہانہ 3 ہزار روپے وضیفہ بھی دیا جائے گا

متعلقہ عنوان :