دوہری شہریت کیس،سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد حیدر کی ضمانت خارج

جمعرات 8 دسمبر 2016 18:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) دوہری شہریت کیس، اسلام آباد کے سپیشل جج سنٹرل نے ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر سجاد حیدر کی ضمانت خارج کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

دوہری شہریت رکھنے والے ایف آئی اے کے سابق دائریکٹر سجاد حیدر نے سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر کی عدالت میں عبوری درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی،ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے امریکن شہریت رکھنے اور رشوت دے کر پاسپورٹ حاصل کرنے پر مقدمہ درج کر رکھا تھا،ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم سجاد حیدر بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ،ایف آئی اے نے ملزم کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی ،جسے فاضل جج نے خارج کر دیا ہے ،ایف آئی اے حکام نے ملزم کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے جسے کل جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :