چھترپلین بازار میں کوہستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کوسرعام قتل کر دیا گیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 17:06

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) چھترپلین بازار میں کوہستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ودود کو سرعام قتل کر دیا گیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

گذشتہ شام چھترپلین بازار میں کشمیر ہوٹل کے نزدیک چھترپلین کوہستان آباد کے رہائشی نوجوان ودود ولد سجو پر 3 افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں ودود نے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش کی مگر ملزمان نے اس کا تعاقب کیا اوراسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ بٹل پولیس اور ایس ایچ او عاصم بخاری نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کیا۔ ودود ولد سجو کا تعلق داسو کوہستان سے تھا اور وہاں سے آ کر چھترپلین کوہستان آباد میں رہائش پذیر تھا۔ قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :