ساہیوال میں ڈاکوئوں نے ایک دوکاندار اور دو بیوپاریوں سے دو لاکھ د وہزار روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی

پولیس فرید ٹائون نے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے سرغنہ شہنشا ہ کو گرفتارکر لیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:31

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) یہاں نواح میں ڈاکوئوںنے ایک دوکاندار اور دو بیوپاریوں سے دو لاکھ دوہزار روپے کی نقدی ایک موٹر سائیکل لوٹ لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس فرید ٹائون نے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے شہنشاہ گروہ کو گرفتار کر لیا ۔طارق بن زیاد کالونی ساہیوال میں ایک جنرل سٹور پر دن دیہاڑے تین ڈاکوئوںنے گن پوائنٹ پر دوکاندار محمد شاہد طارق سے چالیس ہزار روپے کی نقدی لو ٹ لی اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔

ایکس بلاک فرید ٹائون میں دو ڈاکوئوں نے ایک بیوپاری شرجیل احمد سے دو ڈاکوئوںنے موٹر سائیکل نمبر 4222ایس ایل این اور ایک لاکھ دو ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ تیسری واردات مال منڈی چوک میں ہوئی یہاں گن شکر کالونی کے بیوپاری محمد زبیر آصف سے دو ڈاکوئوں نے اسلحہ تان کر روک لیا اور اس سے ستتر ہزار چار سو روپے کی نقدی اوردو موبائل فون چھین لیے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے تین مقدمات ڈکیتی کے درج کرکے تفتیش شروع کر دی پولیس فرید ٹائون نے خطرناک ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے دو ارکان شہنشاہ اور محمد نواز کو چک6-90آر سے گرفتار کر لیا ہے اور ملزموں کے قبضہ سے دو پسٹل بھی برآمد کر لیے ڈاکوئوں کے اس گروہ نے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے پولیس نے ملزموں کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :