چک 6-89آر رجسٹرڈ برانڈ کی جعلی کیچپ بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ چار گرفتار ، مالک فرار ، ڈرگ انسپکٹر معطل

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:31

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء)پولیس محکمہ صحت کی ٹیم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ساہیوال کی قیادت میں چھاپہ مار کر چک 6-89آر میں جعلی کیچپ بنانے کی فیکٹری پکڑ لی فیکٹری سیل چار گرفتار ڈرگ انسپکٹر معطل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسی چک میں جعلی کیچپ بنانے کی فیکٹری کا دھندہ زور ںپر تھا اور رجسٹر برانڈ کے ڈبو ں میں مختلف کمپنیوں کے نام پر سپلائی کی جا رہی تھی آج جب محکمہ صحت کی ٹیم نے ای ڈی او ہیلتھ ، تھانہ فرید ٹائون پولیس نے چھاپہ مارا تو فیکٹری کا مالک طارق فرار ہوگیا اور ٹیم نے چار ملزموں فیکٹری مالک کے بیٹے کامران ، دیگر تین افراد ارسلان ، وسیم اور یاسر شکیل کو گرفتار کر لیا ملزم یاسر شکیل مقامی جنرل کونسلر کا بھائی ہے۔

چھاپہ مار ٹیم نے پچاس ڈرم کیچپ تیار شدہ برآمد کر لیے جس کی مالیت ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے اور فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ۔ڈرگ انسپکٹر ظہیر الدین بابر کو محکمہ صحت نے ان کی سر پرستی میں کھانے پینے کی اشیاء کی جعلی فیکٹریوں اور جعلی ادویات کی فیکٹریوں کی سر پرستی کے الزام میں معطل کر دیا ہے ۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون نے محکمہ صحت کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور چاروں ملزموں کو حراست میں لے لیا۔۔