پنجاب حکومت کاسرکاری سکولوں کے طلبا وطالبات کیلئے میگزین کے اجراء کافیصلہ

سکول میگزین میں بچوں کے آرٹیکلز،پینٹینگز اوردیگرتخلیقات کونمایاں جگہ دی جائیگی،طلباوطالبات کی دلچسپی کیلئے ای میگزین بھی جاری کیا جائیگا۔صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 دسمبر 2016 16:16

پنجاب حکومت کاسرکاری سکولوں کے طلبا وطالبات کیلئے میگزین کے اجراء ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08دسمبر2016ء) :صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ ہونہار طلبا و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان کی نئی نسل انتہائی با صلاحیت اور ذہین ہے اور یہی بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے ا ن کے تخلیقی جوہر کو پروان چڑھانے کے بھر پور مو اقع فراہم کرناہوں گے-چلڈرن لائبریری میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں کی زیر صدارت تعلیم کے شعبہ میں تخلیقی اصلاحات متعارف کروانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں درسی کتب کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کی دلچسپی کیلئے سکول میگزین کی اشاعت پر غور خوض کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو میگزین کے اجراء کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔ اردو اور انگریزی زبانوں میں سکول میگزین جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ا ی میگزین کے اجراء پر بھی غور و خوض کیا گیا۔میگزین کے اجراء کے لئے ہر سکول سے ایمبیسڈر متعلقہ سکول کی نمائندگی کرے گا۔

اجلاس میں ڈینگی سے بچاؤ اور ٹریفک سسٹم سے آگاہی سمیت مختلف پبلک میسجز کو میگزین کا حصہ بنانے سے متعلق تجاویز زیر بحث رہیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ میگزین کے اجراء کا مقصد طلبا و طالبات کوبا اعتماد اور ذمہ دار شہری بنانا ہے۔اس میگزین کی اشاعت سے ہونہار طلبا و طالبات کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر ہوں گی او ران میں مطالعہ کا رجحان تقویت پائے گا۔

سکول میگزین میں بچوں کے آرٹیکلز، پینٹینگز اور دیگر تخلیقات کو نمایاں جگہ دی جائے گی تا کہ مطابقت کی صحت مند فضا پروان چڑھے۔اسی طرح میگزین میں سکولوں میں منعقدہ سرگرمیوں کو شامل کیا جائے گا اورہونہار طلباو طالبات کی کامیابیوں کی اشاعت کی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے مزیدکہا کہ مثبت تخلیقی سرگرمیوں سے نوجوانوں کی استعدادِ کار میں اضافہ ہوگا ۔اجلا س میں پریس سیکرٹری ٹو سی ایم شعیب بن عزیز، محمد مالک، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن عبدالجبار شاہین،ایڈیشنل سیکرٹری رانا حسن اختر اور ای ڈی او ایجوکیشن طارق رفیق نے شرکت کی۔