Live Updates

پانامہ کیس کے لیے کمیشن نہیں چاہتے ، سپریم کورٹ کا 5 رکنی بنچ ہی فیصلہ کرے ۔ عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 دسمبر 2016 15:51

پانامہ کیس کے لیے کمیشن نہیں چاہتے ، سپریم کورٹ کا 5 رکنی بنچ ہی فیصلہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں کمیشن سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا۔ عمران خان نے کمیشن کے قیام کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز سپریمکورٹ نے پانامہ کیس میں کمیشن کے قیام کی تجویز دی تھی اور ہم سے جواب طلب کیا تھا جس پر پارٹی عہدیداران اور قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ہم پانامہ کیس میں کمیشن کا قیام نہیں چاہتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے معاملے پر ہم کمیشن کے قیام کی آپشن کو مسترد کرتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بنچ ہی کیس کا فیصلہ کرے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پانامہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم گذشتہ روز عدالت میں ہم یہ کیس جیت چکے ہیں، قوم آٹھ ماہ سے پانامہ کا ہنگامہ سن رہی ہے اب وقت آ گیا ہے کہ اس کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ کمیشن ایک ہی شرط پر بن سکتا ہے اگر نواز شریف مستعفی ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں جانے کا مطلب ہی یہی تھا کہ ہمیں عدالت کا فیصلہ قبول ہو گا۔ جو بھی فیصلہ آیا حکومت کو بھی قبول کرنا ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات