فرانس کا پاکستان میں طیارے کے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 8 دسمبر 2016 14:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) فرانس نے پاکستان میں طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو فرانسیسی سفارتخانے سے جاری بیان میں حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں اور عملے کے ارکان کے خاندانوں سے تعزیت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی سفارتخانے نے کہا کہ ان مشکل حالات میں ہم اس حادثے کا شکار ہونے والوں کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :