اندر جا کر کیا دیکھنا ہے بس گٹھڑیاں ہی تو پڑی ہیں ،ْغمزدہ شخص کی گفتگو

جمعرات 8 دسمبر 2016 14:19

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء)اندر جا کر کیا دیکھنا ہے بس گٹھڑیاں ہی تو پڑی ہیںیہ بات طیارہ حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والے غمزدہ شخص نے کہی سرکاری ایمبولینس میں سوار ایک شخص نے غمزد ہ لہجے میں کہا کہ اس طرف جانے کی کیا ضرورت ہے وہاں اب بچا ہی کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے ساتھ ہی ایمبولینس میں پڑی ایک خون آلود گٹھڑی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بس یہ ٹکڑے ہیں جو ہم جمع کر کے ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس لے کر جا رہے ہیں۔