حیدر آباد ،ْ بانی ایم کیو ایم کے حق میں نامعلوم افراد کی وال چاکنگ

جمعرات 8 دسمبر 2016 14:19

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) حیدرآباد میں صدر کے علاقوں اور پریس کلب کے در و دیوار پر بانی ایم کیو ایم کے حق میں نامعلوم افراد نے وال چاکنگ کر دی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حیدرآباد کے مختلف علاقوں اورلطیف آباد میں وال چاکنگ کرنے والے نامعلوم افراد نے لال رنگ کے اسپرے سی9 دسمبرکویوم شہداء اورچلوچلو قلعہ گرائونڈ چلو تحریر کرتے ہوئے بانی ایم کیو ایم کے حق میں نعرے درج کیے۔وال چاکنگ کا یہ سلسلہ پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی کی جانب سے 23دسمبرکو پکا قلعہ گرائونڈ میں جلسہ کرنے کے باضابطہ اعلان کے بعد سے شروع ہو ا۔