طیارہ حادثہ ،ْپی آئی اے کا جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

انشورنس کے 50، 50 لاکھ روپے ورثا کو بعد میں ادا کئے جائیں گے ،ْ چیئر مین اکرم سہگل

جمعرات 8 دسمبر 2016 14:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) پی آئی اے انتظامیہ نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے 5 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی آئی اے اکرم سہگل نے حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کے لئے 5 لاکھ ورپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے ،ْچیئرمین پی آئی اے نے کہا کہ 5 لاکھ روپے میتوں کی تدفین کی مد میں ادا کئے جا رہے ہیں اور یہ رقم لواحقین کو فوری طور پر ادا کی جائیگی چیئر مین پی آئی اے اکرم سہگل کا کہنا تھا کہ انشورنس کے 50، 50 لاکھ روپے ورثا کو بعد میں ادا کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :