طیارہ حادثہ بہت افسوسناک ،پوری قوم کو سوگوار کیا ہے‘ سردار شیر علی گورچانی

جمعرات 8 دسمبر 2016 14:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے قریب طیارہ حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے -ڈپٹی سپیکر نے طیارہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردلی دکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ کا حادثہ بہت افسوسناک ہے جس نے پوری قوم کو سوگوار کیا ہی- انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ طیارہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا ہے -طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں -

متعلقہ عنوان :