پنجاب، اسکولوں کی سکیورٹی سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

جمعرات 8 دسمبر 2016 14:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں کی سکیورٹی سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق امن و امان کی صورت حال کو قائم رکھنے اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں پنجاب کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں تمام اسکولز کو پک اینڈ ڈراپ سروس کیلئے زیر استعمال بسوں کے ساتھ سکیورٹی گارڈ کو لازمی تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، خانیوال اور راولپنڈی سمیت 12اضلاع کے ای ڈی او ایجوکیشنز کو عمل درآمد کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :