جنید جمشید نے توبہ کے بعد دین کو اپنا مشن بنایا ،انکے ساتھ میں نے 10حج اکٹھے کیے ، وہ میرے بہت اچھے اور قریبی ساتھی تھے،وہ انتہائی نیک انسان تھے

معروف مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل نے جنید جمشید کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 7 دسمبر 2016 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) معروف مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل نے جنید جمشید کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنید جمشید نے توبہ کے بعد دین کو اپنا مشن بنایا ،جنید جمشید کے ساتھ میں نے 10حج کئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جنید جمشید انتہائی نیک انسان تھے ،جنید جمشید سے دوروز پہلے ہی میری بات ہوئی تھی ، وہ میرے بہت اچھے اور قریبی ساتھی تھے ، جنید جمشید کے ساتھ دس حج اکٹھے کئے ،جنید جمشید نے توبہ کے بعد دین کو اپنا مشن بنایا ۔

متعلقہ عنوان :