46ویں عالمی مقابلہ مضمون نویسی کیلئے موضوع 28فروری تک بھیجنے کی تاریخ مقرر

بدھ 7 دسمبر 2016 23:48

ڈی جی خان۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)پاکستان پوسٹل سروس اور یونیورسل پوسٹل یونین کے اشتراک سے 46ویں عالمی مقابلہ مضمون نویسی منعقدہو گا جس میں 15سال تک کے طالب علم حصہ لے سکتے ہیں ․ خواہشمند طلبائوطالبات اپنے ادارہ کے سربراہ کے توسط سے مقررہ موضوع پر 28فروری 2017تک ارد و اور انگریزی مضامین ڈائریکٹر انٹرنیشنل پوسٹل سروسز کو بھجواسکتے ہیں ․ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 064-9260283 یا ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز سے رابطہ کیاجاسکتاہے ․ یہ بات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز ڈیرہ غازیخان کی طرف سے جاری مراسلہ میں کہی گئی ہے۔