ضلعی انتظامیہ نے 12ربیع الاول کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے،ڈی سی او

بدھ 7 دسمبر 2016 23:46

خانیوال۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)ڈی او سی افتخار علی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے 12ربیع الاول کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں جلوسوں کے روٹس کی مرمت ، صفائی ستھرائی سمیت، تمام انتظامات کیلئے متعلقہ محکمے ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کو مزید موثر بنائیں انہوںنے یہ بات جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر سکیورٹی و دیگر انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ریسکیو1122، سوشل ویلفیئر، محکمہ پولیس، ٹی ایم ایز ، سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شر کت کی ، ڈی او سی نے اس موقع پر کہا کہ جشن عید میلاد النبیؐ پر ضلع بھر میں30بڑے جلوس نکانے جائیں گے، جس کے لئے متعلقہ محکمے اپنے اپنے پلان پر 100فیصد عمل درآمد کو یقینی بنائیں ٹریفک پلان پر بھی موثر طریقہ سے عمل درآمد کرایا جائے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔