میٹرو بس منصوبے کے تقریباً 85فیصد متاثرین کو ادائیگی کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے ،چوہدری غلام مصطفی

بدھ 7 دسمبر 2016 23:46

ملتان۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) لینڈ ایکوزیشن کلکٹر ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی چوہدری غلام مصطفی نے میٹرو بس منصوبے کے متاثرین سے کہا ہے کہ وہ اپنے معاوضے کے حصول کیلئے ان کے آفس سے رابطہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے کے تقریباً 85فیصد متاثرین کو ادائیگی کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ تقریباً 10فیصد متاثرین نے ملکیت اور وراثت کے حوالے سے عدالتوں سے رجوع کررکھا ہے جنہیں کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں ادائیگی کی جائے گی ۔

ایل اے سی نے بتایا کہ کچھ متاثرین ایسے بھی ہیں جن کے کیسز عدالتوں میں نہیں ہیں اور نہ ہی وہ میٹرو روٹ میں آنے والی اپنی قطعہٴ اراضی کا معاوضہ لینے کے لئے رابطہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسے متاثرین فوری طور پر معاوضے کے حصول کیلئے ایم ڈی اے بلڈنگ میں واقع ان کے آفس سے رابطہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :