رنگپورہ ،موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،2افراد زخمی

بدھ 7 دسمبر 2016 23:45

سیالکوٹ۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) تھانہ رنگپورہ کے علاقہ میں دو موٹر سائیکلوں پر سوارچار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ جناح اسلامیہ کالج روڈ پر دو روز قبل دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے عثمان کو زخمی کر دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر حسن بھی زخمی ہو گیا ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تا ہم ملزما ن موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :