حکومت غریب عوام کے حقوق کی بالادستی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،طارق سبحانی

بدھ 7 دسمبر 2016 23:45

سیالکوٹ۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت غریب عوام کے حقوق کی بالادستی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ۔کسانوں اور کاشتکاری کے شعبہ سے وابستہ افراد کو حکومت آسان اقساط پر قرضے فراہم کر رہی ہے ۔ قرضوں کے علاوہ کسانوں کو دیگر سہولیات فراہم کر کے زراعت کے شعبہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ہماری حکومت کی جامعہ اور مربوط پالیسیاں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کے مینڈیٹ کیساتھ اقتدار میں آئی ہے ۔کسی فرد واحد کے کہنے پر حکومت یا منتخب وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دے سکتا ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف پوری قوم کی آواز ہیں اور انہی کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو ا ہے اور مخالفین ان کے نہیں بلکہ ترقی کے دشمن بن چکے ہیں لیکن پوری قوم میاں برادران کے ساتھ کھڑی ہے اور انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بھی ہماری جماعت دوبارہ بر سر اقتدار آئے گی اور عوام کو بنیادی سہولیات سے باہر نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :