رحیم یار خان،تجاوزات کے خلاف آپریشن،سامان ضبط

بدھ 7 دسمبر 2016 23:45

رحیم یار خان۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عدنان خان بھٹانی کی سربراہی میں پولیس اور ٹی ایم اے کی بھاری مشینری نے ریلوے روڈ، پرانی سبزی منڈی و دیگر بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا اور سامان قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عدنان خان بھٹانی نے اس موقع پر تاجر تنظیموں کے عہدیدارن و مقامی دکانداروں سے کہا کہ گذشتہ دو روز سے انتظامیہ کی جانب سے اعلانات کرائے جا رہے ہیں کہ وہ از خود اپنی تجاوزات کا خاتمہ کر کے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور خریداری کے لئے آنے والے افراد کی سہولت کا باعث بنیں۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف انتظامیہ بلا تفریق آپریشن جاری رکھے گی او رتجاوزات نہ ہٹانے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔اس موقع پر تاجر تنظیموں اور مقامی دکانداروں کی جانب سے انتظامیہ کے فیصلہ کو سراہا۔