حکومتی مشینری امدادی کاموں میں مصروف ہے ،مصدق ملک

لاشوں کو ایک ہی جگہ اکٹھا کیا جارہا ہے،ترجمان وزیر اعظم کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 7 دسمبر 2016 23:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء)وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومتی مشینری امدادی کاموں میں مصروف ہے لاشوں کو ایک ہی جگہ اکٹھا کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی آئی اے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ حکومت خاموش نہیں حکومتی مشینری امدادی کاموں میں مصروف ہے،جن خاندانوں کے لوگ شہید ہوئے ان سے رابطہ کیا جارہا ہے نادرا کی ٹیم لاشوں کی شناخت کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس پہنچ چکی ہے اور ایک جہاز متاثرین کو لے کر پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حادثے کی تفصیلات بتانے کیلئے چیئرمین پی آئی اے پریس کانفرنس کریں گی۔۔۔(ولی)