اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام اسلامی ادارے اور ان کے کردار کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

بدھ 7 دسمبر 2016 23:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام اسلامی ادارے اور ان کے کردار کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اپنے صدارتی خطبہ میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ دنیا میں دہشتگردی اور مذہبی فرقہ واریت کا غلغلہ ہے افسوس یہ مذہب کا نہیں سیاست کا تقاضہ ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں امریکہ کی ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر ظفراللہ کا کہنا تھا کہ حق بات کہنے والے پر ہمیشہ دنیا نے عرصہ حیات تنگ کیا۔ دور حاضر میں ہمیں کچھ بنیادی تبدیلیاں کرنا ہونگی ۔ ہمیں روایت اور جدت میں توازن پیدا کرنا ہو گا تاکہ نظام کے ساتھ چل سکیں۔کانفرنس کے اختتام پر چیئرمیں اسلامی نظریاتی کونسل نے مشیر وزیر اعظم بیرسٹر ظفراللہ کو شیلڈ بھی پیش کی، کانفرنس میں مفتی ضیاالحق، علامہ عارف واحدی، ڈاکٹر حسن رضوی ،زاہد محمود قاسمی اور علامہ افتخار نقوی سمیت دیگر تمام مکاتب کے علماء اور مذہبی سکالرز نے شرکت کی۔