پائلٹ نے طیارے کوبچانے کی بہت کوشش کی

بستی کو بچاتے ہوئے جہاز کا رخ پہاڑ کی طرف کر دیا ،بستی پر طیارہ گرتا تو بڑی تباہی ہو سکتی تھی، عینی شاہد

بدھ 7 دسمبر 2016 23:41

پائلٹ نے طیارے کوبچانے کی بہت کوشش کی

حویلیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) حویلیاں کے قریب پیش آنے والے طیارہ حادثے کے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے طیارے کوبچانے کی بہت کوشش کی ،بستی کو بچاتے ہوئے پائلٹ نے جہاز کا رخ پہاڑ کی طرف کر دیا ،بستی پر طیارہ گرتا تو بڑی تباہی ہو سکتی تھی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طیارہ حادثے کے عینی شاہد نے کہا کہ ہم نے طیارہ گرتے ہوئے دیکھا ۔

طیارہ چٹان سے ٹکرا کر نیچے گرا ،اب تک جائے حادثہ پر آگ لگی ہوئی ہے ،راستہ دشوار ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔انہوں نے کہا کہ پائلٹ نے طیارے کوبچانے کی بہت کوشش کی ،بستی کو بچاتے ہوئے پائلٹ نے جہاز کا رخ پہاڑ کی طرف کر دیا ،بستی پر طیارہ گرتا تو بڑی تباہی ہو سکتی تھی ۔

متعلقہ عنوان :