ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے انکوائری بورڈ بنانے کے احکامات دے دیئے

بدھ 7 دسمبر 2016 23:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لئے انکوائری بورڈ بنانے کے احکامات دے دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے اور اسے ہدایت دی ہے کہ اس حادثے کی وجوہات کا تعین کریں۔ ترجمان کے مطابق انکوائری میں تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا۔