پشتون بلوچ صوبہ میں غربت کی شرح انتہائی کم ہے،عبدالمجید خان اچکزئی

شہری علاقوں کی نسبت دیہی علاقوں میں زیادہ غربت ہے،چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی بلوچستان

بدھ 7 دسمبر 2016 23:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا کہ پشتون بلوچ صوبہ میں غربت کی شرح انتہائی کم ہے شہری علاقوں کی نسبت دیہی علاقوں میں زیادہ غربت ہے یورپی یونین کے تعاون سے صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے یورپی یونین نے جس طرح صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی ہے یہ ہمارے لئے انتہائی مثبت اقدام ہے یورپی یونین کے سفیر چین فرانسو ا کاتن نے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کو خوشحال بنا نے کیلئے یورپی یونین اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں دیہی علاقوں کی ضروریات کو پورا کر نے کیلئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کر نا ہو گا ان خیالات کا اظہار پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے یو رپی یونین کے سفیر چین فرانسو ا کاتن سے کوئٹہ میں ملاقات کے دوران بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے صوبے میں ماضی میں بھی یورپی یونین سمیت دیگر کی فنڈز میں دیہی علاقوں کو ترجیح نہیں دی گئی جس کے باعث ہمارے علاقے دن بدن پسماندہ ہو تے جا رہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ اپنے علاقوں کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کریں کیونکہ ہم پہلے سے ہی پسماندہ ہے اور اس کو ترقی دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں کرپشن کا معیار بہت زیادہ ہے اس لئے ہم اپنے وسائل سے ترقی نہیں کر سکتے یو رپی یونین کے سفیر چین فرانسو ا کاتن نے کہا کہ ہمارا تر جیح پسماندہ اور غریب علاقوں پر ہے اور پسماندہ علاقوں کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے کیونکہ وقت اورحالات کا تقاضا ہے کہ ان لو گوں کو ترقی دے جہاں پر غربت کی شرح زیادہ ہو بلوچستان میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے جنگلات بھی تباہی سے دوچار ہے اس لئے جنگلات پر ترجیح دینے کی ضرورت ہی

متعلقہ عنوان :