سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا حویلیاں کے قریب پی آئی اے طیارے کے تباہ ہونے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کااظہار

بدھ 7 دسمبر 2016 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے حویلیاں کے قریب پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہونے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اپنے گہرے دکھ کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے سبب پوری قوم سوگوار ہے اور جاں بحق ہونے والے خاندانوں سے دلی ہمدردی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس سانحہ کی تحقیقات کروائے اور سوگوار خاندانوں سے مکمل تعاون کرے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعا اور سوگوار خاندانوں کیلئے تعزیت کااظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :